قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا ہے کہ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد اچھا لگ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد حسنین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بولنگ کی اجازت ملنے کے بعد اب میں دوبارہ ایکشن میں ہوں گا ۔
انہوں نے کہا کہ نئے ایکشن کے اوپرمیں نے کوچز کے ساتھ بہت محنت کی ہے،بولنگ کوچ عمر رشید نے میرا بہت ساتھ دیا ہے،مشکل وقت میں ہی ہمت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے میں نے اس کو قبول کیا اور اس میں ہمت کی جس کا فائدہ ہوا۔محمد حسنین نے کہا کہ بولنگ ایکشن کی وجہ سے اسپیڈ میں فرق نہیں پڑا،ابھی پریکٹس کر رہا ہوں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز کے ساتھ اپنی بولنگ پر مکمل فوکس کیا مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا تھا کہ میں دوبارہ نہیں کھیل پاؤں گا،میں نے ہمیشہ مثبت ہی سوچا تھا کہ میں ایکشن کو کلئیر کر کے واپس آؤں ۔
انہوں نے کہا کہ میرا اس وقت اولین ٹارگٹ یہی ہے کہ جلد ازجلد پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں ۔
فاسٹ بولر محمد حسنین نے مزید کہا کہ میرے پسندیدہ بولرز بہت ہیں ،سب کو دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News