Advertisement

امپورٹڈ حکومت نے عمران خان سے سیکیورٹی واپس لے لی

حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو دی جانے والی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام کے ذریعے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیراعظم عمران خان کو دی جانے والی حکومتی سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے اپنے پیغام میں بتایا کہ سابق وزیراعظم کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک طرف ایک مجرمہ مریم صفدر کو وزیراعظم کے برابر سیکیورٹی دی جا رہی ہے تو  دوسری طرف امت مسلمہ کے لیڈر سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  حکومت کی جانب اسلام آباد پولیس کے تمام لوگوں کو کل شام واپس بلا لیا گیا ہے ، یہ امپورٹڈ حکومت کی گھٹیا حرکتیں ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ ذاتی طور پر احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانیں۔

اس حوالے سے متعلقہ حکام کو متنبہ کیا گیا کہ خاص طور پر عمران خان کی عوامی مصروفیات اور اجتماعات کے دوران حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version