Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

Now Reading:

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری
بارشیں

بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کر دی

پاکستان کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان، شہر اور گرد نواح میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر أب آگئے ہیں جبکہ کوئٹہ شاہراہ بھی زیر آب آگئی ہے۔

تیز اندھی اور بارش سے بجلی کا نظام درہم برھم جبکہ موٹروے پولیس کے عدم تعاون سے ٹرانسپورٹر اور مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔

اسکے علاوہ کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں۔

دوسری جانب خان پور، شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے ساتھ ہی گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے تاہم کئی گھنٹوں سے شہر کے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہے۔

Advertisement

ہری پور، شہراورگردنواح میں بارش کاسلسلہ جاری ہے جبکہ بارش سے خان پورڈیم اورتربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ٹانک جنوبی وزیرستان، شہر اور گرد نواح میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسہ جاری ہے جبکہ  پہاڑی ندی نالوں میں شدید طغیانی آجانے سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

کٸی دیہاتوں کا سیلابی ریلے کی وجہ سے ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ تیز آندہی اور بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

نشیبی علاقے مکمل طور پر زیر آب آگئے جبکہ تیز آندہی اور بارش سے کٸی درخت جڑوں سے اکھڑ گٸے اور بجلی کے کھمبے گرگٸے ہیں۔

علاوہ ازیں راجن پور فاضل پور جام پور میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

میلسی، شہر اور گردونواح میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے تاہم بارش سے متعدد فیڈر ٹرپ، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

Advertisement

لیاقت پور،  شہر و گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش سے شیبی علاقہ زیر آب آگئے  جبکہعلاقہ بھر میں بارہ گھنٹوں سے بجلی بند ہے۔

کوہلو،  شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی  ہے۔

بارکھان، موسیٰ خیل میں بھی شہر گردونواح میں تیزموسلادھار بارش جاری ہے ۔

بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طیغیانی کی صورتحال جبکہ موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئینی ترمیم پر اتحادی پیپلز پارٹی، ن لیگ آمنے سامنے آگئے
بلاول بھٹو کا آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ایکس پر پیغام
وزارت قومی صحت میں رائٹ سائزنگ سفارشات تیار
شہرقائد میں دفعہ 144 کانفاذ، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
پاک، امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد
پاکستان بین الاقوامی سطح پر ابھر رہا ہے، وفاقی وزیراطلاعات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر