پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر غلام فاطمہ نے سری لنکا ویمن کے خلاف اپنی شاندار پرفارمنس کو شین وارن کے نام کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سری لنکا ویمن ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام فاطمہ کا کہنا تھا کہ ٹیم میں عمدہ پرفارمنس کے ساتھ کم بیک کرنے پر خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پرفارمنس کے تسلسل کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گی۔
لیگ اسپنر غلام فاطمہ نے مزید کہا کہ شین وارن میرے آئیڈل ہیں، ان سے ملاقات کی خواہش تھی جو پوری نہ ہوسکی لیکن میں سری لنکا کے خلاف 4 وکٹیں شین وارن کے نام کرتی ہوں۔
Advertisement𝟏𝟎-𝟐-𝟐𝟏-𝟒
Leg-spin masterclass from Ghulam Fatima as she registers her career-best figures ✨
🐦 @TheRealPCB_Live
Watch Live ➡️ https://t.co/oeRT1m2sMp
#⃣ #PAKWvSLW | #BackOurGirls pic.twitter.com/TBwsFrHPKM— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 1, 2022
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی۔
دونوں ٹیموں کے درمیا ن سیریز کا دوسرا میچ 3 جون کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News