Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلپائن، سابق آمر کے بیٹے نے ملکی صدارت سنبھال لی

Now Reading:

فلپائن، سابق آمر کے بیٹے نے ملکی صدارت سنبھال لی
فلپائن، سابق آمر کے بیٹے فرڈیننڈ مارکوس جونیئر نے باقاعدہ طور پرملکی صدارت سنبھال لی ہے۔
Advertisement

فلپائن، سابق آمر کے بیٹے فرڈیننڈ مارکوس جونیئر نے باقاعدہ طور پرملکی صدارت سنبھال لی ہے۔

فرڈیننڈ مارکوس جونیئر نے جمعرات کو فلپائن کے سترہویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ چھتیس سال قبل ان کے والد کو عوامی بغاوت  کے نتیجے میں اپنے عہدے سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔سابق آمر فرڈیننڈ مارکوس کے بیٹے نے نو مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کی تھی۔

 مارکوس جونیئر کا حلف برداری کی تقریب میں عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ مایوس نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اپنی فتح کو ‘فلپائن کی تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی مینڈیٹ‘ قرار دیا۔ 64 سالہ مارکوس جونیئر کی تقریب حلف برداری کا انعقاد نیشنل میوزیم کے سامنے کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت۔

مبصرین کو خدشہ ہے کہ روڈریگو ڈوٹیرٹے کی چھ سالہ آمرانہ حکومت کے بعد مارکوس جونیئر اور بھی زیادہ سخت حکمران ثابت ہو سکتے ہیں۔ مارکوس جونیئر نے انتخابی مہم کے دوران ماضی میں اپنے خاندان کی بربریت اور بدعنوانی کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

انسانی حقوق کی پامالیاں

Advertisement

مارکوس جونئیر کی فتح ان کے خاندان کے لیے سیاست میں واپسی کا ایک شاندار موقع ہے۔ تاہم، ان کے خاندان کو اپنے سخت حکومتی فیصلوں کے لیے جانا جاتا ہے۔

1986ء  میں ایک پرامن انقلاب میں مارکوس سینئر کی آمرانہ حکومت کا اختتام ہوا

ان کے والد مارکوس سینئر نے 1965ء سے 1986ء تک فلپائن پر حکمرانی کی۔ ان دوران 60 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا، 30 ہزار سے زائد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ایک اندازے کے مطابق تین ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ 1986ء  میں ایک پرامن انقلاب میں مارکوس سینئر کی آمرانہ حکومت کا اختتام ہوا۔

ناقدین کا ماننا ہے کہ اگرچہ مارکوس کے خاندان کا سیاسی باب سخت گیر فیصلوں سے بھرا پڑا ہے لیکن اس بات کے کم ہی امکانات ہیں کہ وہ اپنے والد کی آمرانہ سیاسی سوچ کی نقل کرنے کا اراداہ رکھتے ہیں۔

مارکوس جونئیر نے اپنی تقریر میں اپنے والد کے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ آپ(عوام)  کو مجھ سے کوئی شکایت نہیں ہو گی اور جو ذمے داری میرے کندھوں پر ڈالی گئی ہے، اسے میں سنجیدگی سے نبھاؤں گا۔

Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نیٹو ممالک پر حملہ نہیں کرے گا، ولادیمیر پیوٹن
بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ
بائیڈن کی غزہ پالیسیوں کے خلاف محکمہ خارجہ کی ایک اور اہلکار عہدے سے مستعفی
افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا
ماسکو حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو بچانے والے مسلم لڑکے کو ایوارڈ تفویض
اسرائیل کا عید کے بعد رفح پر حملوں کا منصوبہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر