Advertisement
Advertisement
Advertisement

امیروں کے لیے بنائی گئی 4 انتہائی مہنگی اور بے کار ٹیکنالوجیز

Now Reading:

امیروں کے لیے بنائی گئی 4 انتہائی مہنگی اور بے کار ٹیکنالوجیز

عام اور سستے ٹیک آئٹمز امیروں کی ناک کے نیچے نہیں آتے، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ مہنگے سے مہنگے گیجٹس خریدیں اور کئی تو اس کے لیے اتنی رقم تک خرچ کر دیتے ہیں جو ایک عام آدمی کی زندگی بھر کی کمائی سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔

دنیا میں ایک فیصد لوگ ایسے ہیں جو اپنی رقم خرچ کرنے سے پہلے لمحہ بھر کے لیے بھی نہیں سوچتے، اور ان لوگوں کے پاس کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کی قیمت اور خاصیت جان کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گا کہ روئیں یا ہنسیں۔

یہاں ہم آپ کو چار انتہائی مہنگے لیکن مضحکہ خیز ٹیک آئٹمز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو صرف انتہائی امیر ہی برداشت کر سکتے ہیں۔

ٹریٹن ذاتی آبدوز

Triton's personal submarine starts at $3.5 million USD.

Advertisement

کچھ امیر لوگوں کے لیے کاریں، کشتیاں اور ہوائی جہاز ہونا کافی نہیں ہے، اور یہیں پر ٹرائٹن کی ذاتی آبدوز آتی ہے۔

ان ذاتی آبدوزوں کو کمپنی جانب سے ‘سبمرسیبلز’ کا نام دیا گیا ہے، اسے ایک پیشہ ور ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے تاکہ آپ آرام سے سمندر کی گہرائیوں کو کھوج سکیں۔

ٹرائٹن کی زیادہ تر آبدوزوں میں دو لوگ ایڈجسٹ کر سکتے ہیں اور اسے ایک سپر یاٹ گیراج میں آسانی سے پارک کیا جاسکتا ہے۔

ایک عام ٹریٹن آبدوز میں 660 فٹ تک غوطہ لگانے کی صلاحیت ہوتی ہے جو کہ اسکوبا سے پانچ گنا زیادہ گہرائی ہے۔

یہ آبدوزیں اشرافیہ کو تقریباً 3.5 ملین ڈالر میں مل سکتی ہیں اور یہ صرف ابتدائی لاگت ہے۔

گوچی کی اسمارٹ’ انگوٹھی

Advertisement

Gucci x Oura Ring helps to monitor sleep and costs $850 USD.

اگر آپ 18 قیراط سونا پہننا پسند کرتے ہیں اور اپنی نیند میں کی گئی سرگرمیوں کی نگرانی کرنا چاہتے ہیں تو Gucci (گوچی) کی x Oura انگوٹھی آپ کے لیے ہے۔

850 ڈالرز سے شروع ہونے والی یہ انگوٹھی آپ کے سونے کے اوقات کے شیڈول کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے آپ کی REM نیند، رات کی دل کی دھڑکن اور گہری نیند کا تجزیہ کرتی ہے۔

اگر آپ صحت مند بننا چاہتے ہیں اور آپ کے پاس اڑانے کے لیے بہت پیسہ ہے تو آپ اسے ڈیزائنر جیولری کے ساتھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

مارٹن جیٹ پیک

The Martin Jetpack is a versatile, compact aerial VTOL vehicle that goes for around $250,000 USD.

Advertisement

اگر آپ امیر ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ اڑنا کیسا لگتا ہے، تو آپ اپنے ذاتی جیٹ پیک کے لیے آرام سے ڈیڑھ سے ڈھائی لاکھ ڈالرز تک خرچ کر سکتے ہیں۔

نیکسٹ جنریشن مارٹن جیٹ پیک کی لفٹ کی گنجائش 221 پاؤنڈ ہے اور کام کرنے کا وقت ڈیڑھ گھنٹے کا ہے۔

صارف 62 میل فی گھنٹہ تک کی متاثر کن رفتار اور 5,000 فٹ کی اونچائی تک پرواز کر سکتے ہیں۔

حفاظتی اقدامات کے لیے ڈیوائس فیل سیف پیرا شوٹ سے لیس ہے جو کم سے کم 6 میٹر کی بلندی تک بھی ڈپلوئے ہو سکتا ہے۔

Bang & Olufsen Beolab 90 اسپیکر

Bang & Olufsen Beolab 90 speakers are 50 inch tall and go for $110,000 USD.

Advertisement

اگر آپ ایک انٹرٹینمنٹ سسٹم چاہتے ہیں جو عام سسٹم جیسا نہ ہو، تو آپ Bang & Olufsen کی Beolab 90 اسپیکر جوڑی کو پسند کریں گے۔

50 انچ اسپیکر کا جوڑا، جو چکنی، مرصع لکیروں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، فرنیچر کے واقعی مہنگے نظر آنے والے پیسز کی دگنی قیمت کا ہے۔

اور یہ سمجھ میں آتا بھی ہے جب آپ غور کرتے ہیں کہ اسپیکر کی قیمت 110,000 ڈالرز ہے۔

پانچ مختلف رنگوں میں پیش کیے گئے اسپیکر “آڈیو فائلز کے لیے بنائے گئے ہیں”، فی اسپیکر 8,200 واٹ اور 18 پریمیم ڈرائیورز کے ساتھ آتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے سی چلائیں، ان 6 آسان سی ٹپس سے بجلی کے بل میں کمی لائیں!
جب اسمارٹ فون ٹیبل پر ہو تو اسے ہمیشہ الٹا رکھیں، وجہ انتہائی حیران کن
موبائل پر موصول ہونے والی خبروں سے صارفین پریشان، سروس بند کرنے پر مجبور
ویو 3 کی یوٹیوب شارٹس میں شمولیت: اب صرف الفاظ سے ویڈیوز بنانا ممکن!
امریکہ نے ٹک ٹاک کی فروخت میں مزید 90 دن کی توسیع کردی
سام سنگ ہیلتھ: ایڈوانس فیچرز کیلئے سبسکرپشن ماڈل پر غور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر