Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپتان کی حمایت میں نائب کپتان بھی بول پڑے

Now Reading:

کپتان کی حمایت میں نائب کپتان بھی بول پڑے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان جوز بٹلر  نے اپنے کپتان ایون مورگن کی حمایت  کرتے ہوئے ان کی ٹیم میں جگہ سے متعلق سوالات کو رد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے نائب کپتان  جوز بٹلر نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈڑیسنگ روم کے اندر سے ان کی پوزیشن پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی ہمیشہ اپنی کپتانی کے بارے میں بات کرتا ہے لیکن آپ بھول جاتے ہیں کہ وہ انگلینڈ کے لیے 200 سے زائد ون ڈے میچوں میں کتنا شاندار بلے باز رہا ہے، ٹیم میں ہر کوئی اس کی حمایت کر رہا ہے۔

اس سے قبل ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس بھی مورگن کی حمایت میں سامنے آئے اور انہیں ‘غیر معمولی لیڈر’ قرار دیا۔

اسٹوکس نے کہا تھا کہ میرے خیال میں صرف پریس ہی اسے مشکل وقت دے رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ کھلاڑیوں نے دکھایا ہے کہ یہ ان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وہ ہمارا کپتان ہے، وہ ایک غیر معمولی لیڈر ہے اور ہمیشہ رہے گا، اس لیے مجھے اس وقت ان کے ساتھ ہونے والی کسی بھی چیز میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  ایون مورگن انگلینڈ کے لیے اپنے پورے ون ڈے کیریئر میں شاندار رہے ہیں ، وہ 225 میچوں میں 13 سنچریوں کی مدد سے 6957 رنز کے ساتھ فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا جس کے بعد انگلینڈ ٹیم آئی سی سی  کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر