وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے بھارت کی حکم راں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کی جانب سے نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔
ٹوئٹرپرجاری پیغام میں وزیرخارجہ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ سے متعلق نفرت انگیزاورتوہین آمیزکلمات کی سخت مذمت کرتا ہوں۔
We strongly condemn the completely repugnant & derogatory remarks by BJP officials about our beloved Prophet Muhammad PBUH. Totally unacceptable; hurting sentiments of billions of Muslims around the world. Time for intl comm to stop the ‘Hindutva’ inspired Islamophobia in India https://t.co/JZmmPLyQwx
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 5, 2022
وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی حکم ران جماعت کے اہم عہدے دارکے اس اسلام مخالف بیان سے دنیا بھرکے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اوربی جے پی رہنما کا یہ بیان کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آچکا ہے کہ اقوام عالم ہندوستان میں اسلاموفوبیا سے متاثرہندوتوا کوروکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
