Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا جنگی جنون بڑھنے لگا، اگنی 5میزائل کا تجربہ

Now Reading:

بھارت کا جنگی جنون بڑھنے لگا، اگنی 5میزائل کا تجربہ
بھارت کا جنگی جنون بڑھنے لگا، اگنی 5میزائل کا تجربہ

انتہا پسند مودی سرکارپرجنگی جنون سرچڑھ کربولنے لگا، وزارت دفاع نے اگنی 5 بلیسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 4 ہزارکلومیٹرتک مارکرنے والے اگنی سیریزکے چوتھے میزائل کا کام یاب تجربہ کرلیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری مواد لے جانے کی صلاحیت کے حامل اگنی 5 بلیسٹک میزائل کوآج شام ساڑھے سات بجے اوڈیشہ کے علاقے میں قائم اے پی جے عبدالکلام جزائرسے فائر کیا گیا۔  یہ تجربہ بھارتی اسٹریٹیجک فورسزکمانڈ کے تربیتی مراحل کے معمول کا حصہ ہے۔

اگنی 5 بھارتی بلیسٹک میزائلوں کی اگنی سیریزکا چوتھا میزائل ہے۔ بھارت کی ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ( ڈی آرڈی او) میں ڈیویلپ ہونے والے اس میزائل کو اگنی 2 پرائم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے گزشتہ سال بھی تاب کارمواد کے ساتھ ایک سے دو ہزارکلومیٹرتک مارکرنے کی صلاحیت کے حامل اگنی پرائم میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر