شہر کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم 15 جون کے بعد سے شہر میں باقاعدہ صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں پندرہ جون بدھ شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران بارشوں سے حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے جبکہ فصلوں، سبزیوں، باغات کو پانی کی دستیابی میں بہتری کی توقعات ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارشوں سے سے راولپنڈی، لاہور میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی اسٹرکچر کو نقصان سمیت لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ کا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پری مون سون بارشوں کے دوران بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کے خطرات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News