Advertisement
Advertisement
Advertisement

آغا سراج درانی کا عامر لیاقت کے انتقال پر دکھ کا اظہار

Now Reading:

آغا سراج درانی کا عامر لیاقت کے انتقال پر دکھ کا اظہار

آغا سراج درانی نے عامر لیاقت کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مرحوم کی بخشش ومغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی۔

Advertisement

ڈاکٹرز کے مطابق عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے۔

عامر لیاقت اپنے آبائی گھر خداداد کالونی میں موجود تھے جب گھر پر موجود ملازمین دروازہ کھول کر اندر گئے تو وہ بے ہوش حالت میں بستر پر موجود تھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

عامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید نے 15 پر ان کی طبیعت کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔

ملازم جاوید کے مطابق گزشتہ شب عامر لیاقت کے سینے میں درد تھا لیکن انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا اور ان کے کمرے سے چیخنے کی آواز بھی سنائی دی تھی۔

یاد رہے کہ عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے، وہ 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔

عامرلیاقت حسین مشرف دور میں وزیرمملکت بھی رہے، 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

Advertisement

عامر لیاقت حسین نے 3 شادیاں کیں، اُن کی ازدواج میں ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال، سیدہ طوبیٰ انور اور دانیہ ملک شامل ہیں جبکہ دو بچے دعا عامر اور احمد عامر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر