Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلاء میں موجود عجیب چیزوں کے بارے میں خلانودوں کے 11 خوفناک انکشافات

Now Reading:

خلاء میں موجود عجیب چیزوں کے بارے میں خلانودوں کے 11 خوفناک انکشافات

خلاء وہ جگہ ہے جہاں آپ کچھ دِکھنے کی توقع نہیں کرسکتے اور جب آپ کو کچھ دکھ جائے تو وہ چیز ممکنہ طور پر ایسی ہوتی ہے کہ جس کے بارے میں آپ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔

خود سوچیں، جب ہماری دنیا ہی ایسی چیزوں سے بھری پڑی ہے جو ہمیں حیرت میں مبتلا کیے ہوئے ہیں تو خلاء میں کیا کچھ ہوگا؟ ممکن ہے کہ ہمیں وہاں کچھ ایسے حالات کا تجربہ کرنا پڑے جن کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہ گیا ہو۔

اور ایسا ہو بھی کیوں نہ؟ جب آپ معلوم دنیا سے باہر کچھ جاننے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تو آپ اور کیا توقع کر سکتے ہیں؟

زمین کا چکر لگانے والے دوسرے معروف امریکی خلانورد اسکاٹ کارپینٹر اپنے ایک بیان میں کہتے ہیں کہ، “جب ہم خلاء میں تھے تو کسی بھی وقت اکیلے نہیں تھے، UFOs کی طرف سے مسلسل ہم پر نگرانی کی جارہی تھی۔”

ان کا یہ بیان ہمیں اس بارے میں سوچنے ہر مجبور کر دیتا ہے کہ ہم نے ابھی تک کیا کچھ دریافت نہیں کیا۔

Advertisement

UFOs سے لے کر عجیب ‘خلائی موسیقی’ اور دستک کی آوازوں تک بہت کچھ ہے جس کے بارے میں  خلا نوردوں نے حیران کن اور ڈراؤنے انکشافات کیے ہیں۔ ان میں کتنی سچائی ہے، اس کا تعین ابھی باقی ہے۔

خلائی سانپ

ناسا کے ریٹائرڈ خلاباز ڈاکٹر اسٹوری مسگریو کے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایک 8 فٹ لمبا سفید سانپ خلا میں تیرتا ہوا دیکھا۔ یہ تصور کرنا مشکل نہیں کہ یہ خلائی جہاز سے الگ ہونے والا کوئی پائپ ہوسکتا ہے، لیکن مسگریو اپنی بات پر مصر ہیں۔

دستک

پہلی بات جو جاننے کی ہے وہ یہ کہ خلاء میں کوئی آواز نہیں ہوتی، صوتی لہریں خلاء میں ہوا کی عدم موجودگی کے باعث سفر نہیں کر سکتیں، اور یہی چیز اس کہانی کو عجیب بناتی ہے۔

2003 میں، چینی خلائی پروگرام کے ذریعے خلا میں بھیجے جانے والے پہلے خلاباز یانگ لیوئی اپنے شٹل میں بیٹھے ہوئے تھے، جب مبینہ طور پر انہوں نے دستک کی آواز سنی۔

Advertisement

انہوں نے اسے اس طرح بیان کیا کہ “کسی نے اسپیس شپ کی باڈی کو اسی طرح کھٹکھٹایا جیسے لکڑی کے ہتھوڑے سے لوہے کی بالٹی کو کھٹکھٹایا گیا ہو۔”

بظاہر وہ واحد نہیں ہہیں جنہوں نے اس کا تجربہ کیا ہو۔ 2005 سے 2008 کے درمیان دیگر چینی خلا باز بھی تھے جنہوں نے ایسی ہی آوازیں سننے کی اطلاع دی ۔

‘وہ چاند پر ہیں اور ہمیں دیکھ رہے ہیں’

جب خلا باز نیل آرمسٹرانگ نے چاند پر چہل قدمی کی اور ایسا کرنے والے پہلے انسان بنے، تو اس کے بعد سازشی نظریات نے جنم لینا شروع کیا۔ ایک تو یہ کہ چاند پر ان کی تاریخی چہل قدمی کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس کی شوٹنگ اسٹوڈیو میں کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ بھی بہت سے سازشی نظریات ہیں، لیکن ایک ایسی چیز ہے جو آج تک ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

1969 میں اپولو 11 مشن کے دوران آرمسٹرانگ کے چاند پر اترنے کے بعد، ناسا نے دعویٰ کیا کہ تقریباً دو منٹ تک ٹرانسمیشن ختم ہو گئی۔

Advertisement

اور مبینہ طور پر ناسا کو بھیجے گئے ایک خفیہ پیغام میں، آرمسٹرانگ نے کہا، “یہ بہت بڑے تھے، جناب! بہت بڑے! اوہ، خدا! آپ کو یقین نہیں آئے گا! … میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ یہاں اور بھی خلائی جہاز موجود ہیں… گڑھے کے کنارے پر قطار میں کھڑے ہیں! … وہ چاند پر ہمیں دیکھ رہے ہیں!”

عجیب ‘خلائی موسیقی’

اپولو 10 مشن کے دوران، چاند پر پہلے مشن کے ایک ٹیسٹ رَن میں خلانوردوں نے دیگر چیزوں کے علاوہ مختلف آلات کی جانچ کی۔ داؤ پر بہت کچھ لگا ہوا تھا، کیونکہ یہ نقلی نہیں بلکہ حقیقی جگہ تھی۔ ان خلا بازوں کو حیرت کا ایک جھٹکا لگا، انہوں نے اپنے ہیڈ فون پر ایک عجیب سی سیٹی سنی جسے بعد میں انہوں نے خلائی موسیقی کے طور پر بیان کیا۔

چاند پر چمکدار چیز

ناسا کے خلاباز ایلن بین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے چاند پر کچھ چمکدار دیکھا۔ جسے انہوں نے “جوتے کے چمڑے” کے طور پر بیان کیا۔

جب آپ توقع کرتے ہیں کہ خلاء ایک سیاہ اور روشنی سے خالی جگہ ہوگی، تو انہوں نے یہ چمکدار چیز کیا دیکھی؟ کیا یہ شیشہ ہو سکتا تھا؟ انہوں نے جو کچھ بھی دیکھا اس کی وجہ کچھ بھی ہو، اس کی زیادہ وضاحت نہیں ہے۔

Advertisement

ایک مختلف شکل کا  UFO

جب ہم UFOs کے بارے میں سوچتے ہیں، تو ڈسک کی شکل والی اڑن طشتری تصور کرتے ہیں۔ ہماری سمجھ سے بالاتر کسی بھی چیز کی وضاحت کرنا بہت مشکل ہے، جیسا کہ خلاباز جیمز میک ڈیوٹ اور ایڈ وائٹ کو احساس ہوا۔

یہ اس وقت ہوا جب وہ ہوائی کے اوپر سے پرواز کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک اڑتی ہوئی چیز کو دیکھا جو انہیں کسی بھی زمینی چیز جیسی نہیں لگی، لیکن اس دھاتی چیز کے جسم سے بازو باہر نکل ہوئے تھے۔ یہ کیا چیز تھی اور اس کے بازو کیوں تھے؟ امید نہیں کہ ہم جلد ہی اس بارے میں کچھ جان پائیں گے۔

خلاء میں تیرتی جانوروں کی لاشیں

یہ بات اس طرح سمجھ میں آتی ہے کہ خلاء میں سب سے پہلے آزمائشی طور پر بندر اور کتوں کو بھیجا گیا تھا، اور جب ایک بظاہر اچھا منصوبہ ناکامی میں بدل گیا، تو ان جانوروں کی لاشوں کو خلا میں چھوڑ دیا گیا جہاں مبینہ طور پر یہ آج تک تیرتی ہیں اور خلاباز سفر کرتے ہوئے انہیں دیکھ سکتے ہیں۔

اگرچہ یہ منظر افسوسناک ہے اور تھوڑا سا خوفناک بھی لگ سکتا ہے۔ ذرا تصور کریں، ایک سیاہ اور لامحدود خلا کے پس منظر میں جانوروں کی لاشیں تیر رہی ہیں اور آپ کو وہی کرنا ہے جو آپ کرنے آئے ہیں۔

Advertisement

سکاٹ کیلی نے یو ایف او کو دیکھا

آپ نے شاید بہت ساری کہانیاں دیکھی ہوں گی جن میں خلاباز سکاٹ کیلی کے مشکل سفر کی تفصیل دی گئی ہے، کیونکہ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر طویل وقت گزارنے کے لیے تیار ہو گئے تھے۔ جس کے بعد وہ خلا میں سب سے طویل وقت گزارنے والے خلاباز بن گئے۔ لیکن یہ واحد چیز نہیں ہے جو ان کی کہانی کو نمایاں کرتی ہے۔ کیلی نے ایسی باتیں کہی ہیں جو خلائی مخلوق کے ساتھ ایک بڑی جنگ کا اشارہ دیتی ہیں۔

اگرچہ انہوں نے ان باتوں کو سنجیدہ طور پر نہیں کہا، لیکن ان کے لطیفے، لطیفوں کی طرح کم اور پوری انسانیت کے لیے غور کرنے لائق زیادہ لگتے تھے۔

ایک انٹرویو میں انہوں  ذکر کیا کہ انہوں نے “خلا میں ایلینز کو ہمارے مقابلے زیادہ آسانیاں ہیں۔”

UFOs کا “بیڑا”

ایک UFO تلاش کرنے سے برا کیا ہے؟ UFOs کا بورا ایک بیڑا۔ خلانورد گورڈن کوپر، وہ خلاباز جنہوں نے مرکری 9 اور جیمنی 5 دونوں پر پرواز کی، دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے فضائیہ کے لیے پرواز کرتے وقت UFOs کا ایک پورا “بیڑا” دیکھا تھا۔

Advertisement

انہیں نہیں معلوم تھا کہ دس سال بعد انہیں اسی طرح کا منظر دوبارہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

اطلاعات کے مطابق 1963 میں ایسی ہی ایک چیز ان کی طرف بڑھی۔ اسے ریڈار پر بھی دیکھا جو اس کے وجود کے ثبوت کے بارے میں کسی بھی سوال کا جواب دیتا ہے۔

سلنڈر کی شکل والا خلائی جہاز

یو ایف اوز کی بات کریں تو ہم نے کبھی تصور ہی نہیں کیا کہ یہ سلنڈر کی شکل کا بھی ہوسکتا ہے۔ 1991 میں، خلاباز موسی مناروو نے بظاہر اس سلنڈریکل UFO کو ویڈیو میں ریکارڈ کیا۔ ایسا لگتا تھا کہ یہ چمکدار چیز گھوم رہی ہے اور اپنی پوری جگہ بنا رہی ہے۔

عجیب روشنیاں

2005 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے کمانڈر امریکی خلاباز لیروئے چیاؤ نے اپنے عملے کے ساتھ خلا میں عجیب و غریب روشنیوں کا ایک سیٹ دیکھا۔ چیاؤ نے اس تشکیل کو تقریباً الٹے V کے طور پر بیان کیا۔ عملے اور چیاؤ نے ان کے گزرنے کے بعد اس کی تشکیل پر اتفاق کیا۔

Advertisement

خلا میں نظر آنے والی ان چیزوں سے متعلق کچھ مواد موجود ہے لیکن ابھی تک ٹھوس ثبوت کے نام پر زیادہ کچھ نہیں ہے، خلائی تاریخ کے یہ ٹکڑے ہمیں حیران کر دیتے ہیں، اور ہم سوچتے رہ جاتے ہیں کہ آخر وہاں اوپر واقعی میں چل کیا رہا ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر