Advertisement

عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ایک اور گانا ’پھر نہ ایسی رات آئے گی‘ ریلیز

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اس سال اگست میں نمائش کےلئے پیش کی جانے والی اپنی نئی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا  گانا ریلیز کر دیا ہے۔

’پھر نہ ایسی رات آئے گی‘ گانے کو امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھا ہے جبکہ اسے سب کے پسندیدہ سنگر ارجیت سنگھ نے اپنی مسحور کن آواز میں گایا ہے۔

گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوگیا، ارجیت سنگھ کے مداحوں نے اس گانے کو ان کا ایک اور شاہکار قرار دیا ہے۔

‘گانا ’پھر نہ ایسی رات آئے گی

Advertisement

گزشتہ ماہ عامر خان نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا پہلا گانا ’کہانی‘ بھی مداحوں کیلئے ریلیز کیا تھا، جسے بے پناہ پسند کیا گیا۔

Advertisement

فلم  ’لال سنگھ چڈھا‘ کے اس گانے’کہانی‘ کےخوبصورت بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں جبکہ گلوکار موہن کنن نے اپنی سحر انگیز آواز میں اسے گایا ۔

اس خوبصورت گانے کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔

عامر خان نے اس گانے کی آڈیوکو پہلے جاری کیا، کیونکہ ان کا کہنا ہےکہ یہ گانا دیکھنے سے زیادہ سننے کے لائق ہے۔

اس کے علاوہ عامر خان نے انسٹاگرام پر اس گانے کے بولوں کے ساتھ فلم کی ہیروئن کرینہ کپور کا ایک کلپ بھی شئیر کیا گیا۔

اس فلم میں کرینہ کپور خان، مونا سنگھ، اور چیتنیا اکینینی بھی جلوہ گر ہونگے ، یہ فلم سال 1994 میں ریلیز کی گئی  ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہینکس کی مشہور فلم ‘فاریسٹ گمپ’ کا ہندوستانی ریمیک ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version