Advertisement

تنازعہ کشمیر کے حل تک پاکستان کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کرتا رہے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  1947ء سے شروع ہونے والی جدوجہد آج بھی جار ی ہے اور اس جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کرتا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم الحاق پاکستان پر پیغام جاری کرتے ہوئے کشمیریوں کے عزم آزادی کو سلام پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 19 جولائی کو ہر سال کشمیری قراردادیوم الحاق پاکستان کے طور پر مناتے ہیں، اس تاریخی دن پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ سرینگر کے مقام پر تاریخی قرارداد الحاق پاکستان کی منظوری کے بعد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے ایک بڑی جنگ آزادی لڑی تھی اور کشمیریوں نے آزادی کی بے مثال جنگ کرکے ریاست کے ایک حصے کو ڈوگرہ مہاراجہ کے ظالمانہ شکنجے سے آزاد کرایا تھا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 لاکھ سے زائد بھارتی قابض فوج  کشمیریوں کا عزم آزادی متزلزل کرنے  میں ناکام رہی ہے اور وقت گزرنے کیساتھ کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں اضافہ ہوا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری نسل در نسل اپنے جائز اور منصفانہ حق خوداردیت کے حصول کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہی۔ں

Advertisement

 انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل اور استصواب رائے کے منصفانہ حق کے حصول تک پاکستان کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version