حرا مانی نے دعا اور ظہیر کیلئے کونسی خواہش کا اظہار کیا ؟

پاکستان شوبزانڈسٹری کی شوخ وچنچل اداکارہ ، گلوکارہ اور ماڈل حرا مانی نے دعا زہرا اور ظہیر احمد کےلئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جوکہ کافی وائرل ہو گئی ۔
اداکارہ نے اس جوڑے کے حوالے سے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ دعا زہرہ اور ظہیر احمد کبھی الگ نہ ہوں۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں خواہش ظاہر کی کہ دعا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، وہ چاہتی ہیں کہ دعا زہرہ اور ظہیر احمد کبھی الگ نہ ہوں۔
ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ خدا ان کی دعا ضرور سنیں گے۔
اداکارہ حرا مانی کا اس وقت یہ دعا کرنا بھی مداحوں کے لئے حیران کن ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس پوسٹ کے بعد مداحوں کا کہنا ہے کہ دعا کی کم عمری ظاہر ہونے کے بعد اداکارہ کو اس قسم کا بیان دے کر اس کے والدین کا دل نہیں دکھانا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

