
فریال تالپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے لئے موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے بارش میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کو سندھ بھر میں متحرک رہنے اور نشیبی علاقوں میں رلیف کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
فریال تالپور نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر سندھ بھر میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر نکاسی آب سمیت بارش متاثرین کی فوری مدد کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں پانی کھڑا ہے وہاں فوری طور پر انتظامیہ کو نشاندھی کرکے ان علاقوں سے نکاسی آب کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
فریال تالپور نے کہا کہ بارش متاثرین کی ہر طرح مدد کی جائے، پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے لیے موجود ہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے مزید کہا کہ پارٹی رہنما فوری طور پرانتظامیہ کے ساتھ سندھ بھر میں بارش سے متاثرہ لوگوں کے پاس پہنچیں اور ان کی مدد کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News