Advertisement
Advertisement
Advertisement

دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

Now Reading:

دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی
دریائے سندھ

دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے کے واقعے میں اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں ماچھکہ کے قریب کشتی الٹنے کا واقعہ  گزشتہ روز پیش آیا تھا جس میں تقریباً 130 سے زائد افراد سوار تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ اب تک 21 جاں بحق افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 20 خواتین اور 1 بچہ شامل ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ اندھیرے اور خطرناک علاقے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کو روک لیا گیا تھا تاہم صبح ہوتے ہی 28 افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا  ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ادثے میں 139 افراد دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے دوب گئے تھے  جن میں سے ریسکیو آپریشن میں 21 ڈیڈ باڈی نکالی گئی تھی ۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی تھی تاہم مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت  90 افراد کو بچالیا تھا۔

واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اٹک میں دریائے سندھ میں دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق  ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان پکنک منانے کے لئے دریاآئے تھے جن کاتعلق خیبرپختونخواہ سےہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جن کی شناخت 27 سالہ راشد اور 31 سالہ توصیف سے کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ
حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ 3 افراد گرفتار
فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر