کپڑے دھوتے وقت واشنگ مشین میں بیکنگ سوڈا ڈالنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے، آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
کپڑے دھونے سے قبل واشنگ مشین کی صفائی کرنی پڑتی ہے کیونکہ اگر مشین میں مٹی ہوگی تو وہ کپڑوں میں چپکتی ہے۔
مشین میں جب سرف ڈالنے لگتے ہیں تو اکثر لوگ پہلے سفید کپڑے ڈالتے ہیں تاکہ وہ صاف اور چمکدار دھل جائیں۔
کپڑے دھوتے وقت مشین میں بیکنگ سوڈا ڈالنے سے سرف کا استعمال بھی کم ہوتا ہے اور کپڑوں کے کالر پر لگے ضدی داغ بھی نکل جاتے ہیں۔

وہ کپڑے جن کو بلیچ میں دھونے سے منع کیا جاتا ہے لیکن داغ دھبے لگنے کی صورت میں بلیچ کا استعمال لازمی کرنا پڑتا ہے تو ان کو صاف کرنے کے لیے بیکنگ پاؤڈر اور سرف ایک اچھے ٹونر بلیچ کا کام کرتا ہے۔

بیکنگ سوڈا سوتی کپڑوں کے دھاگوں کو نرم و ملائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
واضح رہے کہ جتنے بھی کلینرز اور بلیچ پولیسٹر کو صاف کرنے میں استعمال ہوتے ہیں ان میں بیکنگ پاؤڈر استعمال ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
