پاکستان ریلوے انتظامیہ نے عید الاضحیٰ پر تمام ریزرویشن دفاتر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے اعلان کے مطابق ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر عید الاضحیٰی کے روز 10 جولائی 2022 کو مکمل طور پر اور اس سے اگلے روز بھی صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 2 بجے تک بند رہیں گے۔
اس کے بعد اپنے معمول کے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔
لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے کے بجائے رات 1 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔
لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی 34ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے صبح 3 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔
لاہور سے روانہ ہونے والی 44 ڈاؤن شاہ حسین ایکسپریس 7 بجکر 30 منٹ کے بجائے صبح 8 بجکر 15 منٹ روانہ ہو گی۔
لاہور سے روانہ ہونے والی 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس شام 5 بجے کے بجائے رات 2 بجے روانہ ہو گی۔
فیصل آباد سے کراچی روانہ ہونے والی 18 ڈاؤن ملت ایکسپریس شام 3 بجکر 50 منٹ کے بجائے صبح 5 بجکر30 منٹ پر روانہ ہوگی۔
لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی 6 ڈاوُن گرین لائن ایکسپریس رات 8 بجکر 35منٹ کے بجائے صبح 4بجکر 45 منٹ پر روانہ ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
