پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہر قسم کی اور ہر ایک کی مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے انتخابات میں مداخلت کے تمام ثوبت پیش کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کےہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، ہم پر دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہر قسم کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 167 کا تمام ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے اور انشاء اللہ پیر والے دن دیگر حلقوں کا بھی ڈیٹا فراہم کیا جائیگا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم الیکشن لڑنا جانتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہونا چاہیے۔
اس سے قبل ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن پر امن طریقے سے ہو اور الیکشن کمیشن نے حالات کو بہتر رکھنے کے لئے رینجر کو بلانے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی جس کو حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بھی مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن اچھے ماحول میں ہوں وہ مسئلے کا حل نہیں ہے جبکہ معیشت ہر روز بدتر ہوتی جارہی ہے اور حکمران قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی پی 217 میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News