آج ہم آپ کو آڑو کی گٹھلی یا بیج کے فائدے بتائیں گے، آڑو کے بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم کو کئی طرح کے مسائل سے نجات دلاتی ہیں۔
آڑو کے بیجوں سے فائدہ اٹھائیں:
1۔ آڑو کے بیجوں میں منرلز، پوٹاشئیم، وٹامنز،اور اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ جس سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اورآپ کم بیمارہوتے ہیں۔
2۔ آڑو کے بیج سکھا کران کا پاؤڈربنا کر رکھ لیں، اسے مختلف بیماریوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ خواتین کے ماہانہ ایام میں درد کو کم کرنے کے لئے یہ فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔
3۔ آڑو کے بیج وزن کم کرنے میں بھی مفید سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے بیجوں کا پاؤڈرکھانے سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
4۔ آڑو کے بیجوں کا تیل کان کے درد کی صورت میں کان میں ڈالیں تو اس سے فوری آرام مل جاتا ہے۔
5۔ آڑو کے بیجوں کا پاؤڈر جلد کے مسائل حل کرنے میں بھی کام آتا ہے، جلد پہ ایکنی، پمپلز، داغ دھبوں کی صورت میں جلد کے بہت سے مسائل آڑو کے بیجوں سے حل کیے جاسکتے ہیں۔
آڑو کے بیجوں کا تیل جلد پر لگانے سے بھی جلد خوبصورت ہوتی ہے۔
6۔ آڑو کا استعمال آنکھوں کے لئے فائدہ مند ہے ، لیکن آڑو کے بیجوں کا پاؤڈر ریٹینا کو صحت مند رکھتا ہے۔ اس میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے جوکہ آنکھوں کے لئے بہترین ہے۔
7۔آڑو کے بیجوں کے استعمال کینسرکے خلیوں کو افزائش سے روکتا ہے۔ اس میں بھرپور مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں ، جوکہ فری ریڈیکلز کا خاتمہ کرتا ہے۔
نوٹ:
آڑو کے بیجوں کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
