Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا 91ویں یوم شہداء کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

Now Reading:

پاکستان کا 91ویں یوم شہداء کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

پاکستان کی حکومت اور عوام آج 91 واں یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں اور اس موقع پر پاکستان کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش  کرتے ہیں جنہوں نے 1931 ڈوگرہ فورسز کا مقابلہ کرتے ہوئے لازوال قربانیاں دیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیری آج بھی بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور آج بھی 9 لاکھ پر مشتمل بھارتی قابض افواج جموں و کشمیر پر اپنے ناجائز قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے کشمیریوں کو بدترین فوجی محاصرے میں یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کشمیری عوام سے ان کی الگ شناخت چھیننے کی ایک اور کوشش تھی اور 5 اگست 2019 سے اب تک 640 سے زائد کشمیری ماورائے عدالت قتل میں شہید ہوچکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 2020 میں کشمیریوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہوئے بھارت نے یوم شہداء کشمیر پر علاقائی عام تعطیل کو ختم کر دیا۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو فوری طور پر روکے۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، کشمیری عوام کو اپنے جائز حق خود ارادیت کا استعمال کرنے دے۔

اس موقع پر ترجمنا دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم عالمی برادری اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر