
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور منفرد نظر آنے والی اداکارہ سارہ خان نے نہایت مختصر وقت میں اپنی بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے بلبوتے پر نا صرف شوبز بلکہ لاکھوں چاہنے والوں کے بھی دل میں جگہ بنائی۔
اداکارہ سارہ خان کی سوئمنگ کرتے ہوئے ایک تصویر کافی وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پرسارہ خان کی جانب سے شئیر کردہ اس تصویر کے کیپشن انہوں نے لکھا کہ’ کراچی کی صورت حال کچھ یوں ہے اس وقت’ اور ساتھ بارش برساتے بادل بھی بنائے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کی اس تصویر کو 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں جبکہ مختلف تبصروں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ سارہ خان کو ڈراموں میں بہت پسند کیا جاتا ہے ان کے مداح اب انہیں ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلم میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔
ٹی وی کی بہت ساری اداکارائیں فلموں میں کام کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں لیکن سارہ خان نے ابھی تک ایسا کوئی اعلان نہیں کیا کہ وہ کسی فلم میں کام کررہی ہیں۔
حال ہی میں ان سے فلموں میں کام کر نے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ فلمیں میری ترجیحات میں نہیں ہیں ، میں فلم کرنا چاہتی ہوں لیکن میری کچھ حدود ہیں اگر ان میں رہتے ہوئے مجھے کوئی فلم آفر ہوئی تو یقینا میں کروں گی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
سارہ خان کا کہنا ہےکہ میں نے آج تک اگر کوئی فلم نہیں کی تو اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ میں وہ سب نہیں کر سکتی جو ہو رہا ہے میں وہ کروں گی جو میں مناسب سمجھتی ہوں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس میں انہیں ایسا لباس زیب تن کرنا پڑے جس میں ان کی سکن لوگوں کو نظر آئے۔
سارہ خان کا حال ہی میں ٹی وی ڈرامہ رقص بسمل نا صرف بے حد پسند کیا گیا بلکہ سپر ہٹ بھی ثابت ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News