پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے خاوند کی ایماء پر سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا فائدہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہر معاملے پر رائے دے رہی ہیں لیکن اپنے خاوند کے حوالے سے کچھ نہیں بتا رہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے خاوند کی ایماء پر سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا فائدہ دیا، اس معاملے پر ابھی تک آپ خاموش کیوں ہیں ؟
آپ ہر معاملے پر رائے دے رہی ہیں لیکن اپنے خاوند کی ایماء پرسگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا فائدہ دینے پر ابھی تک آپ خاموش ہیں ؟ https://t.co/ijwhAnEZHa
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 22, 2022
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان کے عوام چور، منافق اور جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اوراس کے عوام عمران ، بشری گوگی مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، تین اپریل کو عمران خان اقتدار سے الگ ہو چکے ہیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گالی اور دھمکی کے دن گزر گئے اب آرام کریں، منہ بند رکھیں اور کام کرنے دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News