Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

Now Reading:

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری
بارشوں کا سلسلہ جاری

پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید 04 روز تک تیز بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث 36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز/ کنٹرول رومز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بڑیے سیلاب کا خطرہ نہیں ہے تاہم گوجرانوالہ،سرگودھا اور ڈی جی خان ڈویژن میں تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

اس کے علاوہ اٹک میں رات گئےشروع ہونےوالی بارش کا سلسلہ بغیرکسی وقفے کے جاری ہے تاہم موسلادھار بارش سے سڑکیں اور گلیاں زیرآب آگئیں ہیں۔

اسلام آباد میں بھی رات کے اندھیرے میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا تاہم یہ سلسلہ آج وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔

Advertisement

بارشوں کے باعث بعض مقامات پر تیز موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی آ سکتا ہے جبکہ تیز موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والا ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب میں شدت اختیار کر کے ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے تاہم سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال کا خطرہ موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کی دہشتگروں کے حملے کی جوابی کارروائی، 2 دہشتگرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کا بھی 3 برس کے لئے 6 ارب ڈالر فنانسنگ کا اعلان
صدر مملکت کی شاہ زیب رند کو عالمی کراٹے کامبیٹ چیمپئن شپ سنگاپور جیتنے پر مبارکباد
پنجاب حکومت روزانہ نیا منصوبہ لانچ کرتی ہے، مریم نواز
شکارپور کچے میں فائرنگ سے ایس ایچ او سہراب اوڈھو شہید
بجلی معاہدے؛ حکومتی ٹاسک فورس اور آئی پی پیز کے مابین مذاکرات میں اہم پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر