Advertisement

پاکستان کیلئے محترمہ فاطمہ جناحؒ کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا، صدر مملکت

ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے محترمہ فاطمہ جناحؒ کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ  کو ان کی 55ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ فاطمہ جناحؒ کا سیاست میں قائدانہ کردار پاکستانی خواتین کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح کی قائداعظم محمد علی جناح کی حمایت نے تحریک پاکستان کو تقویت دی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مادرِ ملت نے اپنے بھائی محمد علی جناح کی بیماری کے دوران ان کی بہترین دیکھ بھال کی۔

Advertisement

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا، پوری قوم مادر ملت کو سلام پیش کرتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے بھی مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 55 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ کی قیام پاکستان، بانی پاکستان اور تعمیر پاکستان کے لئے عظیم خدمات پر انہیں پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مادرملت فاطمہ جناحؒ کی 55ویں برسی انتہائی عقیدت اور احترام کیساتھ منائی جارہی ہے

شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے خواتین کو تحریک پاکستان میں متحرک ومنظم کرنے اور سیاسی جوجہد میں مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کا حوصلہ، ہمت اور راہنمائی فرمائی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم مادر ملت کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، اللہ تعالیٰ مادر ملت کے درجات بلند فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version