عامرلیاقت کی قبرکشائی کےبعد پوسٹ مارٹم کے معاملے میں دانیا شاہ نے کیس میں فریق بننے کے لیے کراچی میں وکیل کی خدمات حاصل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران دانیا شاہ کے وکیل قاضی حمید ایڈووکیٹ نے عدالت سے معروف اینکرپرسن ڈاکٹرعامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ دانیا شاہ عامرلیاقت کی اکلوتی بیوہ ہے۔ عامرلیاقت کی موت کی وجوہات سامنے آنا بہت ضروری ہیں۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے پوچھا کہ پوسٹ مارٹم کرنے پر کون اعتراض کررہا ہے؟ فیملی کیوں اعتراض کررہی ہے؟ یہ فیملی کے جذبات کا معاملہ نہیں بلکہ کے قانونی ضرورت ہے۔
وکیل درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے خلاف بیٹے اور بیٹی نے درخواست دائرکی ہے، بے نظیربھٹو کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کیا گیا۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ بے نظیربھٹو کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے پرسب کو افسوس ہے، جسٹس کوثرسلطانہ نے کہا کہ بے نظیربھٹو کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوا مگر پورے ملک کا پوسٹ مارٹم ہوگیا۔
عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ بے نظیر بھٹو کا پوسٹ نہ ہونے پر سب کو افسوس ہے، اس پر کتابیں لکھی گئی ہیں۔
ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ دانیا شاہ کی وجہ سے عامر لیاقت پریشان تھے، دانیا شاہ نے عامر لیاقت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پبلک کیں۔
ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیارکیا کہ ایک جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس رپورٹ پرعامرلیاقت کی تدفین کی اجازت دی۔ دوسرے مجسٹریٹ نے کسی اور کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پوچھا کہ سرکاری وکیل کیا کہتے ہیں؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ پولیس نے عامرلیاقت کی موت کی اصل وجہ نہیں لکھی۔
عدالت نے کہا کہ ہم سب کو سن کر فیصلہ دیں گے۔ ہم درخواست گزارکے وکیل کو بھی پورا موقع دیں گے۔ عدالت کو مطمئن کریں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں ہونا چاہئے؟
سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی۔
سماعت کے دوران دانیا شاہ کی والدہ روسٹرم پرآئیں اور عدالت سے کہا کہ عامرلیاقت بڑی شخصیت ہیں۔ بیوی کوحق ہے وہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ معلوم کرسکے۔ عامر لیاقت کی موت کی وجہ سے سامنے آنی چاہے۔
عدالت نے دانیا شاہ کی والدہ کو خاموش کرا دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News