کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت شہر بھر میں تیز موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آج بھی شہر بھر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بار کا امکان ہے۔
اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا یہ سلسلہ رواں ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔
شہر میں مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج سمیت ریسکیو ٹیموں کی امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں ۔
متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے جبکہ پانی میں پھنسی گاڑیوں اور افراد کی بھی مدد کی جا رہیہے۔
بعدازاں محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر سمیت کراچی میں بھی آج سے 3 روز تک بارشوں کا امکان ہے جو کہ 29 جولائی تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مسلسل بارشوں سے حب ڈیم پر دباؤ کا خدشہ ہے جبکہ دادو ، جامشورو میں بڑا سیلانی ریلہ آنے کا خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News