عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا
تفصیلات کے مطابق پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں سی کلاس چالان جمعہ کرایا جسے عدالت نے سی کلاس چالان منظور کر لیا۔
سعود آباد پولیس نے چالان سی کلاس کرکے عدالت میں پیش کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ لڑکی نے اغوا ہونے کی تردید کر دی تھی اور نمرہ کاظمی نے موقف اپنایا تھا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا اور اس نے اپنی پسند سے شادی کی ہے۔
پولیس کیے مطابق نمرہ کاظمی نےعدالت کے روبرو شاہ رخ کے حق میں بیان دیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ سعود آباد میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد مقدمے میں پولیس نے نمرہ کے شوہرشاہ رخ کو گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
