Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا

Now Reading:

محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عید الضحیٰ میں کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنرز اور  ڈپٹی کمشنرز کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت پہلے سے رکھنے والوں کو دی گئی ہے۔

کمشنرزاور ڈپٹی کمشنر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صرف رجسٹرڈ خیراتی اداروں، مدارس اور فلاحی تنظیموں کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہے۔

 جاری کردہ حکم نامے میں کسی بھی کالعدم تنظیموں اور افراد کو کھالیں نے دینے کی ہدایت کی گئی جبکہ اگر کوئی اس میں  پایا گیا تو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

حکم نامے کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے اور اس طرح کے مقاصد کے لیے بینرز کے استعمال پر پابندی ہے جبکہ زبردستی کھالیں جمع کرنا بھی سختی سے ممنوع ہے۔

Advertisement

جاری کردہ حکم نامے میں بتایا گیا کہ جمع شدہ کھالیں جمع کرنے والے کے پاس  اجازت نامہ ہوگا، کسی بھی شرط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی کھالیں ضبط کر لی جائیں گی جو عطیہ کی جائیں گی۔

حکم نامے میں بتایا گیا کہ سال 2022 کے لیے نئے سرے سے درخواست دینے یا لے جانے کی اجازت لینے والوں کو جمع کرنے کے لیے اپنے منصوبے کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تحریری طور پر مطلع کرنا ہوگا۔

حکم نامے میں مزید بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حکم کی اطلاع کے تحت کارروائی کر سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مراد علی شاہ
جمہوری دور میں غلط کیس بنا کر جیل میں ڈالے جانے پر تکلیف ہوتی ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عید میلاد النبیﷺ کی چھٹی کا اعلان
ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم
پاکستان سے 5 ارب ڈالرز کے جیمز اسٹونز بیرون ممالک اسمگل ہونے کا انکشاف
اہلکاروں کو معطل کر کے پارلیمنٹ کی عزت بحال نہیں ہو سکتی، لطیف کھوسہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر