Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان اپنے صادق اور امین ہونے کا ثبوت دیں، محمد زبیر کا مطالبہ

Now Reading:

عمران خان اپنے صادق اور امین ہونے کا ثبوت دیں، محمد زبیر کا مطالبہ
محمد زبیر

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے اثاثوں سمیت اپنے صادق اور امین ہونے کا ثبوت دیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ گزشتہ 8 سال سے  فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں پڑا ہوا ہے اور پی ٹی آئی یہ فیصلہ رکوانے کے لیے مختلف حیلے بہانے کر رہی ہے جبکہ فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی کے اپنے بانی رکن نے عمران خان کیخلاف فائل کیا۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر نے رقم منتقلی کے تمام شواہد پیش کیے اور اب برطانوی اخبار بتارہاہے کس طرح چیریٹی کاپیسہ منتقل کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے لیکن اب عمران خان کو جواب دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دےرہےہیں لیکن ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنائے۔

Advertisement

محمد زبیر نے بتایا کہ نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے لیکن پھر بھی انہیں نے اپنے اثاثوں کا پورا جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیب کیسز اور جیلیں بھگتی ہیں اور اب ہم عمران خان سے فارن فنڈنگ کا سوال کریں گے اور بار بار کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر