صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں قیمتی جانیں بچانے کیلئے ہیپاٹائٹس کی جلد تشخیص اور علاج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور اس کے خلاف آگہی کا دن منایا جارہا ہے۔
Message from President Dr. Arif Alvi on World Hepatitis Day#WorldHepatitisDay is commemorated every year to raise awareness about viral hepatitis and its various types, such as Hepatitis B & C viruses which are major global public health threats causing morbidity & mortality. pic.twitter.com/qHsda4jMFg
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 28, 2022
اس دن کی مناسبت سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی عوام کے لئے آگاہی پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا شکار دوسرا بڑا ملک ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ہیپاٹائٹس کی جلد تشخیص کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کریں اور ملک سے اس مرض کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں۔
اس موقع پر انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کی تمام ترتیبات میں محفوظ خون کی منتقلی، خودکار طور پر غیر فعال سرنجوں کے استعمال اور انفیکشن کنٹرول کے سخت طریقوں کو یقینی بنا کر بیماری کے خطرے کے عوامل کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News