Advertisement

عمران خان کا بیانیہ وطن کی محبت اور اداروں کی بالادستی پر مبنی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

پرویز الٰہی

فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ وطن کی محبت اور اداروں کی بالادستی پر مبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ  ایوب آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 اسد قیصر اور ایوب آفریدی نے چوہدری پرویزالٰہی کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف کی دوبارہ حکومت عمران خان کے بیانیہ کی فتح ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ وطن کی محبت اور اداروں کی بالادستی پر مبنی ہے، عمران خان نے ہر پاکستانی کو آزاد قوم کا شعور دیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک بار پھر تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ڈلیور کر ے گی، صحت کارڈ، احساس پروگرام اور دیگر عوامی منصوبے تیزی سے آگے بڑھیں گے۔

 دوسری جانب اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آپ کی بہترین گورنس سے عوام کے مسائل حل ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version