Advertisement
Advertisement
Advertisement

’صنعتی و اقتصادی شعبوں میں خواتین کی شمولیت کیلئے سازگار ماحول کی ضرورت ہے‘

Now Reading:

’صنعتی و اقتصادی شعبوں میں خواتین کی شمولیت کیلئے سازگار ماحول کی ضرورت ہے‘
صدر مملکت

نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صنعتی و اقتصادی شعبوں میں خواتین کی شمولیت کیلئے سازگار ماحول کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوانِ صنعت و تجارت برائے خواتین ، پشاور کے وفد نے ملاقات کی جس میں عارف علوی نے کہا کہ صنعتی و اقتصادی شعبوں میں تیز رفتار بنیادوں پر خواتین کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین ملکی آبادی کا تقریباً 50 فیصد ہیں، کام کی جگہ پر انکے تحفظ کو یقینی بنانا  ہوگا، خواتین کو معیاری تعلیم اور ہنر فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کی جائیداد اور وراثتی حقوق کے حوالے سے مقامی روایات کو بدلنے کی ضرورت ہے، خواتین کو مذہب اور آئین کے مطابق تمام وراثتی حقوق دیے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو وراثتی جائیداد میں ان کا حصہ دلانے کے لیے قانون سازی کی گئی، قانون کے تحت اگر کسی خاتون کی جائیداد پر قبضہ کیا گیا ہو تو اسے حکومت خالی کرائے گی۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہا کہ بینک خواتین کو آسان شرائط و ضوابط پر کاروباری قرضے فراہم کر رہے ہیں، ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس خواتین کو کاروبار شروع کرنے کیلئے قرض حاصل کرنے میں مدد کریں۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے جو کہ افسوسناک اور انتہائی تشویشناک امر ہے، اسلام میں عورتوں کے کاروبار، تجارت یا دیگر معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر کوئی پابندی نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے خلاف سماجی مزاحمت پر قابو پانے کے لیے حضرت خدیجہؓ کی مثال کو اجاگر کرنا چاہیے، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کو عدالتوں میں پہلے سے زیرسماعت خواتین کی شکایات سننے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پشاور خواتین چیمبر، خواتین کی تربیت اور انکی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے ٹیوٹا پنجاب اور فیس بک کے پروگرامز سے فائدہ اٹھانے کیلئے کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی کریں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ایمیزون ایک اور موثر پلیٹ فارم ہے جسے کاروباری خواتین اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر