پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے بالآخر اپنے شوہر کے حق میں آواز اٹھا ہی لی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے مداحوان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جواب دئیے ۔
اس دوران انہوں نے کہاکہ بیویوں سے بڑھ کر شوہر کو کوئی نہیں جان سکتا، بطور بیوی میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ میرا شوہر کیساہے ، ان پر لگے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور یہ چیز ثابت بھی ہوگی ۔
بہت سارے لوگوں نے گلوکارہ میشا شفیع کے حوالے سے بھی بات کی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
عائشہ فضلی نے کہا کہ علی ظفر کو کس طرح سے بلیک میل کیا گیا وہ سب میں نے دیکھا ہے میں یہ بھی جانتی ہوں کہ کب کب کون کون اس جھوٹے کیس کے ساتھ جڑا رہا یا ملوث تھا، مجھے پورا یقین ہے کہ میرا شوہر سرخرو ہوگا۔
عائشہ فضلی نے ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر ( علی ظفر) نے مجھ سے پہلی ملاقات کے بعد میرے چہرے کا خاکہ بنایا اور وہ خاکہ بنائے ہوئے تئیس برس بیت گئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ جیسے ابھی کل ہی کی تو بات ہے۔

عائشہ سے صارفین پوچھے رہے کہ آپ سمجھتی ہیں کہ آپ کے شوہر بے گناہ ہے تو انہوں نے کہا کہ جی بالکل ایسا ہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
