اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ آج سیاسی طور ہر عمران خان کا بیانیہ جیت گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی لیڈر چوہدری پرویز الٰہی ہیں اور جب ہم نے اپنے لوگوں کو نکالا تھا اس وقت میں پارلیمانی لیڈر تھا، اپوزیشن لیڈر نہیں تھا جس کے تحت میں نے اپنی پارٹی کے لوگوں کو نوٹسز جاری کئے تھے۔
انہوں نے کہا اسپیکر کو جو ہم نے خط لکھا تھا تو وہ اس کے مطابق کام کرنے کے پابند تھے وہ کسی کا ووٹ ایسے نہیں نکال سکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس حوالے سے مجھے ٹیلیفون پر ہدایات موصول ہوئیں ہیں تو کسی کو کیسے معلوم ہوگا کہ کس نے کیا کہا اور کیا سنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کی آئینی و قانونی ذمہ داری تھی کہ وہ الیکشن کمیشن کو خط لکھتے اور الیکسن کمیشن اس پر ایکشن لیتا لیکن اسپیکر کے پاس ایسے اقدامات کا اختیار نہیں ہے۔
سبطین خان نے کہا کہ کل جو کچھ ہوا ہے وہ غیر قانونی ہوا ہے، یہ پنجاب کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہوئی ہے اور زیادتی کرنے والے نون لیگ اور پیپلزپارٹی تھے تو یہ کھل کر کیوں نہیں کہتے کہ نواز شریف زرداری بھائی بھائی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم ہار گئے ہیں لیکن جیت عوام کی پنجاب کی اور پاکستان کی ہو گی کیونکہ ہم نے امریکہ کی امپورٹڈ غلامی میں نہیں آنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News