لیہ میں بجلی کی عدم فراہمی کا معاملہ، سیکریٹری پانی و بجلی کو کل پیش ہونے کا حکم

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری
لیہ کے گاؤں لالہ زارمیں بجلی کی عدم فراہمی کے معاملے پرعدالت نے سیکریٹری پانی وبجلی کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں لیہ کے گاؤں لالہ زار کے مکینوں کو بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
وزارت خزانہ اور وزارت انرجی کے افسران عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے کل سیکرٹری پانی و بجلی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل عدالتی حکم سے سیکرٹری پانی و بجلی کو آگاہ کریں۔ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے نظر انداز نہیں کرسکتے۔
جسٹس محمد شان گل نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ایک ہفتہ پہلے حکم دیا تھا افسران کیوں نہیں آئے؟
سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ایک دن کا وقت دے دیں افسران پیش ہو جائیں گے جس پرجسٹس شان گل نے کہا کہ کل صبح نو بجے سیکرٹری پانی و بجلی عدالت میں موجود ہوں۔
وکیل درخواست گزاراظہر صدیق نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ فزیبلیٹی رپورٹ موجود ہے اس پر عملدرآمد کے ساتھ افسران پیش ہوں۔ لیہ کے گاؤں لالہ زار میں چند گھروں کو کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی گئی۔
وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ محکمے نے فزیبلیٹی رپورٹ تیارکرلی ہے لیکن عملدرآمد کے لیے فنڈ جاری نہیں کیے جا رہے۔
جسٹس شان گل نے بجلی کی عدم فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

