Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون پلس نے ٹی سیریزکا نیا شاندار ٹی 10 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

Now Reading:

ون پلس نے ٹی سیریزکا نیا شاندار ٹی 10 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

سائنسی ترقی کی بدولت فاصلے سمٹ گئے اورموبائل کی انقلابی ایجاد نے رابطوں کو سہل بنادیا ہے، لیکن موبائل اب محض رابطے کے لئے ہی نہیں بلکہ یہ ایک ایسی ڈیوائس بن چکا ہے جو روزمرہ کے معمولات زندگی کی  انجام دہی میں آپ کومدد بھی فراہم کرتا ہے۔

یوں تو دنیا بھر میں بہت سی معروف موبائل کمپنیاں ہیں لیکن ان میں چند ہی صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں ان ہی میں ون پلس بھی شامل ہے۔ یہ چائنا کا ایک اسمارٹ فون بنانے والا مشہور براںڈ ہے جو اس سے پہلے بھی کئی حیرت انگیز فون پش کر چکاہے۔

ون پلس نے اپنی ٹی سیریزمیں ایک شاندار فون ٹی 10 کا اضافہ کیا ہے جسے 3 اگست کوباضابطہ لانچ کردیا گیا۔ یہ فون ڈیزائن میں ٹی10 پرو سے کافی مماثلت رکھتا ہے لیکن کار کردگی میں اپنے سابقہ فون کی نسبت کافی آگے ہے۔

ٹی 10 میں یونی باڈی گلاس ڈیزائن ہے جبکہ وزن 203 گرام ہے اسے ہاتھ میں آرام سے پکڑا جاسکتا ہے۔ جہاں تک اس کے رنگ کی بات ہے تو یہ مون اسٹون، بلیک اور جیڈ گرین میں پیش کیا گیا ہے۔

Advertisement

اب بات ہو جائے اسکرین تو وہ  6.7 انچ کا کروڈE4 اولیڈ اسکرین ہے اس کے اندر x24121080 ایچ ڈی پلس کی ریزولیشن ہےجو ایل ٹی پی او ٹیکنالوجی لوجی کے ساتھ دیا گیا ہے اس کا رفریش ریٹ بھی بہت اچھا یعی یہ 120 ہرٹز کے برابر ہے جو بہت روشن اور چمکدارڈسپلے پیش کرتا ہے اور جدید ٹیکنالوجی بیٹری بچانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

اس ڈوائس میں اسنیپ ڈریگن 8 پلس جنریشن ون کا چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے 30 فیصد بہتر سی پی یو رفتار پیش کرتا ہے۔

ون پلس ٹی 10 میں 8 اور16جی بی ریم اور انٹرنل اسٹوریج 128 اور 256 جی بی یو ایف ایس 3.1 کے ساتھ دستیاب ہے۔

 یہ فون کوال کام جی پی یوکی بدولت گیمنگ کے لئے بہترین ہے اور اس کے ساتھ ہی نیا ایس ڈی کولنگ سسٹم بھی لگایا گیا ہے تاکہ فون گرم ہونے سے محفوظ رہے اور اس کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔

Advertisement

 ون پلس 10T ایک 5 جی فون ہے اس کی بیک پر تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس کامین کیمرا 50 میگا پکسل سونی 766 آئی ایم ایکس کا دیا گیاہے۔ اس کا سینسر 1/1.56 کی حرکت کو بھی نوٹ کر سکتا ہے اور آپٹیکل اور الیکٹرانک امیج اسٹیپلائزیشن کے ساتھ آپٹیکل زوم اور الیکٹرانک زوم کا بھی خیال رکھا گیا ہے، سامنے 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا بھی دستاب ہے۔

کمپنی کی جانب سے پہلے ہی اس بات کی تصدیق کی جا چکی ہے کہ کیمرا بنانے کے لئے جو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے وہ بلکل جدید ہے اسے ہیسل بیڈ ٹیکنالوجی کا نام دیا گیا ہے، ہیسل بیڈ ٹکنالوجی امیج کلیئرٹی یعنی کہ تصویر کو بہت کلیئر اور کرسپ بناتی ہے اور اس کے لئے خاص قسم کا انجن اس کے سافٹ ویئر یعنی الگورتھم میں رکھا گیا ہے۔

جہاں تک اس شاندار فون کی بیٹری کا تعلق ہے تو وہ 4800 ایم اے ایچ  کی بیٹری دی جارہی ہے جبکہ 150 والٹ کی تیز ترین چارجنگ سپورٹ کے ساتھ فراہم کی جارہی ہے جس کی مدد سے فون صرف 20 منٹ میں مکمل چارج ہوجاتا ہے۔

اس شاندار فون کے  8/128 ماڈل کی قیمت 649 امریکی ڈالر 16/256 ماڈل 749 امریکی ڈالر میں دستیاب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا
پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر