Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچرختم کرنے کا اعلان

Now Reading:

فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچرختم کرنے کا اعلان

سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے لائیو شاپنگ کے فیچر کو یکم اکتوبر 2022 سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ صارفین یکم اکتوبر سے فیس بک پر کسی بھی طرح کے نئے یا شیڈول لائیو شاپنگ ایونٹس کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔

صارف لائیو ایونٹس کو اگرچہ نشر کرنے کے لیے فیس بک لائیو کا استعمال کرسکیں گے لیکن وہ فیس بک لائیو ویڈیوز میں پروڈکٹ پلے لسٹس بنانے یا پرڈکٹس ٹیگ نہیں کرسکیں گے۔

معروف ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک پر لائیو اسٹریم ویڈیو کا فیچر متعدد ٹرائلز اور ٹیسٹوں کے بعد دو سال قبل عوامی سطح پر متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ فیچر تخلیق کاروں اور برینڈز کو سامان فروخت کرنے، ناظرین اور ممکنہ طور پر نئے صارفین سے جڑنے کا راستہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

Advertisement

Facebook Shuts Down Live Shopping Feature To Focus On Reels

تاہم فیس بک کا کہنا ہے کہ چوں کہ صارفین کے دیکھنے کے رویے مختصر دورانیے کی ویڈیو کی طرف تبدیل ہو رہے ہیں۔ ہم بھی فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی توجہ ریلز پر مرکوز کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ریلز فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی مختصر دورانیے کی ویڈیو پروڈکٹ ہے۔ مبصرین کے مطابق فیس بک چین کی ویڈیو ایپ ’ٹک ٹاک‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے ریلز پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر صارفین ویڈیو کے ذریعے لوگوں تک پہنچنا اور انہیں متوجہ کرنا چاہتے ہیں تو فیس بک اور انسٹاگرام پر ریلز اور ریلز ایڈز کے ساتھ تجربے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

Facebook is shutting down its live shopping feature on October 1 – Tausi  Insider - Tausi Insider

فیس بک کے مطابق صارفین انسٹاگرام پر ریلز میں پروڈکٹس کو ٹیگ بھی کرسکتے ہیں۔

Advertisement

بلاگ پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر آپ کے پاس چیک آؤٹ کے ساتھ شاپ ہے اور آپ انسٹاگرام پر لائیو شاپنگ ایونٹس کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں تو آپ انسٹاگرام پر لائیو شاپنگ سیٹ اپ کرسکتے ہیں۔

فیس بک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی پرانی لائیو ویڈیو کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو آپ سے اپنے پیج یا کریئیٹر اسٹوڈیو سے اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ فیس بک نے گزشتہ نومبر کو تخلیق کاروں کے لیے لائیو شاپنگ کی آزمائش کا آغاز کیا تھا۔ اس فیچر میں تخلیق کاروں اور برینڈز کو اپنے دونوں صفحات پر کراس اسٹریم کی اجازت دی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!
ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی
واٹس ایپ نے کاروباری صارفین کو بڑی خوشخبری سُنادی
پی ٹی اے نے موبائل صارفین کیلئے اہم اعلان کردیا
موبائل میں گیمز کھیلنے کی عادت بچوں میں کونسی بیماری پیدا کررہی ہے؟ خوفناک انکشاف
یوٹیوب اپنے صارفین کیلئے ایک اور فیچر متعارف کروانے کو تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر