Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض مونگ پھلی کھا سکتے ہیں؟

Now Reading:

شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض مونگ پھلی کھا سکتے ہیں؟
مونگ پھلی

  گرما گرم مونگ پھلی ہر بچہ ، بڑا اور بوڑھا بےحد شوق سے کھاتا ہے۔

تاہم اکثر لوگوں کا سوال ہوتا ہے کہ کیا بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض مونگ پھلی کا استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟

مونگ پھلی کے حیرت انگیز فوائد

100 گرام مونگ پھلی میں تقریباََ 25 سے 25.8 گرام پروٹین ہوتا ہے۔ پروٹین انسانی جسم کے لیے ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ مونگ پھلی کو ایک محدود مقدار میں کھانے سے آپ کو جسم کی ضرورت کے مطابق پروٹین مل سکتا ہے۔

Advertisement

صرف یہی نہیں بلکہ مونگ پھلی کا مکھن بھی پروٹین کا ایک بڑا زریعہ ہے، اس میں فائبر کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، ماہرین کے مطابق مونگ پھل میں اومیگا 3، اومیگا 6، فائبر، تانبا ، فولیٹ، وٹامن ای، تھامین، فاسفورس اور میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے۔

شوگر کے مریضوں کے لئے مفید

مونگ پھلی شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بہترین ہے اکثر شوگر کے مریض مونگ پھلی کے استعمال سے گریز کرتے ہیں مگر وہ یہ جان لیں کہ مونگ پھلی ایک کم گلیسیمک انڈیکس والی خوراک ہے جو اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے استعمال کے قابل بناتی ہے۔

یاد رہے کہ گلیسیمیک انڈیکس بلڈ شوگر لیول پر کھانے کے اثرات کو بیان کرتا ہے، لیکن ذیابطیس کے مریضوں کو مونگ پھلی محدود مقدار میں اپنی خوراک میں شامل کرنی چاہیئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر محدود مقدار میں اس کا استعمال کیا جائے تو یہ شوگر کے مریضوں کے لئے نقصان دہ نہیں ہے۔

وزن کم کرنے کے لئے بہترین

Advertisement

ماہرینِ صحت کہتے ہیں کہ سردیوں میں جب بےوقت بھوک لگے تواسنیکس کے طور پر اگر مونگ پھلی کھانی چاہیئے اس سے وزن میں کمی آتی ہے۔

مونگ پھلی فایبر سے بھرپور ہوتی ہے اور اس میں چربی کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کے استعمال سے ہمیں وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

امراضِ قلب

مونگ پھلی میں چکنائی بےحد کم ہوتی ہے اس لئے یہ دل کی صحت کے لئے بہترین ہے یہ آپ کو دل کی بیماریوں جیسے  کولیسٹرول اور بلڈ پریشر سے دور رکھتی ہے اور ان کو بھی کنٹرول کرتی ہے، مونگ پھلی آپ کی دل کی صحت کے لئے بہترین ہے۔

طاقت و توانائی کا ذخیرہ

مونگ پھلی کو اگر توانائی کا ذخیرہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا،اس میں لال، سفید گوشت، انڈے اور سبزیوں کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے جو جسم کو فعال رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement

دیگر اہم فوائد

مونگ پھلی پٹھوں کے لئے بھی بہترین ہے، نمک میں بھُنی ہوئی مونگ پھلی کھانے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں، اس کے علاوہ خون کی کمی دور کرنے کے لئے بھی مونگ پھلی کا کثرت سے استعمال کرنا چاہیے، اس میں موجود قدرتی فولاد خون کے نئے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے 5 طریقے جانیے
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر