Advertisement
Advertisement
Advertisement

حلیم کھانے کے حیرت انگیز فوائد

Now Reading:

حلیم کھانے کے حیرت انگیز فوائد
Advertisement

حلیم کو ہر گھر میں ہی بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے اور یہ بہت اہتمام سے بنتا ہے، لیکن آپ اس حیرت انگیز فائدوں سے ناواقف ہوں گے۔

حلیم گوشت اور دالوں سے مل کر بنتا ہے جبکہ اس کے علاوہ کافی سارے مصالحوں کا ستعمال بھی کیا جاتا ہے جو اس کی لذت کا سبب بنتے ہیں، اسے سب سے زیادہ محرم کے مہینے میں کھایا جاتا ہے لیکن اس کے فائدے جان کر آپ عام دنوں میں بھی اس کا استعمال بڑھا دیں گے۔

حلیم ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے کیونکہ اس میں گندم اور جو شامل ہوتے ہیں، جو کہ فائبر سے بھر پور ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ نہ صرف قبض کا خاتمہ کرتے ہیں بلکہ ڈائٹنگ کرنے والے لوگوں کے لیے بھی نعمت ہے کیوںکہ یہ دیر سے ہضم ہونے والی غذا ہے جس کے سبب ڈائٹنگ کرنے والے افراد کو وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement

حلیم انسانی جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے کیونکہ ہمارے جسم کو پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے اور حلیم کی تیاری میں بھی چونکہ گوشت اور دالوں کی وافر مقدار استعمال ہوتی ہے جو کہ جسم کو وافر مقدار میں پروٹین مہیا کرتی ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ بھی کرتی ہے۔

اس کے علاوہ حلیم کی تیاری میں نمک کا استعمال اس کو سوڈیم سے بھر پور بناتا ہے جو کہ ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے، یہ جوڑوں کے درد کا خاتمہ کرتا ہے اور اس کو طاقت فراہم کرتا ہے۔

حلیم کی تیاری میں ادرک لہسن اور ہلدی کی بڑی مقدار استعمال ہوتی ہے جو کہ پوٹاشیم سے بھر پور ہوتے ہیں اور ان کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے اور گردے کےامراض میں مبتلا افراد کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔

حلیم کا زیادہ استعمال بھی ایک خطرہ ہے لیکن ان افراد کے لیے جو کہ کمزور ہاضمے کے مالک ہیں کیوںکہ حلیم ایک دیر سے ہضم ہونے والی غذا ہے-

اس کے ساتھ ساتھ اس میں بڑی مقدار میں سوڈیم کی موجودگی کے سبب ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد اگر اس کا استعمال زیادہ مقدار میں کریں گے تو ان کے بلڈ پریشر میں بھی اضافہ کر سکتی ہے۔ اسی لیے حلیم کو اعتدال کے ساتھ کھانا ضروری ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
داڑھی رکھنے سے صحت پر پڑنے والے اثرات، جن سے آپ واقف نہیں
کیا آپ بھنڈی کا پانی پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
اس مرض میں مبتلا افراد ٹماٹر کھانے سے گریز کریں
ہاتھ دھونے کے لیے کونسا صابن استعمال کریں؟ ماہرین نے بتادیا
میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر