Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر اعظم

Now Reading:

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، جس سے تقریباً 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں، 1162 کے قریب ہلاک اور 3554 زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نے ایک بار پھر متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کی جانے والی سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امارات ہلال احمر اور خلیفہ بن زاید فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی تعریف کی۔

شیخ محمد بن زاید نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔

Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، جو دہائیوں پر محیط ، باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم اور قریبی تعاون پر مشتمل ہیں۔یہ مشترکہ تعلقات دلچسپی کے تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون سے پر مبنی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا تھا جس میں انہون نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی۔اس تناظر میں انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ متحدہ عرب امارات فوری طور پر زخمیوں اور متاثرہ افراد کے لئے خیمے و دیگر سامان کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا اور طبی سامان اور ادویات بھی بھجوائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر