Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عاقب جاوید کا شاہین کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا مشورہ

Now Reading:

عاقب جاوید کا شاہین کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا مشورہ

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو اگلے ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں کھیلنا چاہیے کیونکہ وہ گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آفریدی کو سری لنکا کے دورے پر گھٹنے کی انجری ہوئی تھی جس کی وجہ سے انہیں ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز سے باہر ہونا پڑا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی ابتدائی طور پر ایشیا کپ میں پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد جہاں وہ ٹیم کے ڈاکٹر اور فزیو کے ساتھ اپنی بحالی سے گزر رہے تھے، پی سی بی نے فیصلہ کیا تھا کہ آفریدی انگلینڈ میں گھٹنے کی بحالی کے ماہر سے ملیں گے۔

مقامی نجی میڈیا کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش پر مشتمل سہ فریقی سیریز سے بھی محروم ہوں گے کیونکہ وہ آسٹریلیا میں پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے، جہاں میگا ایونٹ کھیلا جانا ہے۔

Advertisement

نجی میڈیا کی ویب سائٹ کے مطابق عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں کھیلنے سے شاہین کی انجری مزید بڑھ جائے گی۔

عاقب جاوید نے ایک تقریب میں مزید کہا کہ شاہین آفریدی جیسے تیز باؤلر ہر روز پیدا نہیں ہوتے، شاہین آفریدی کو میرا مشورہ یہ ہے کہ وہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلیں کیونکہ شاہین اس ورلڈ کپ سے زیادہ اہم ہیں۔

یاد رہے کہ گرین شرٹس 23 اکتوبر کو آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنی ورلڈ کپ مہم کا باضابطہ آغاز کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر