
الیکشن کمیشن رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپورکی نااہلی کیس میں وکیل کو جواب کیلئے ایک ماہ کی مہلت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپورکی نااہلی سے متعلق درخواست پر ممبر نثار درانی کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔
فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ مجھے نوٹس تاخیر سے ملا ہے اگلی تاریخ دی جائے۔
وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں دلائل دوں گا، مزید وقت نہیں مانگوں گا۔
الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپورکو نااہلی سے متعلق درخواست میں جواب اور دلائل دینے کے لیے ان کے وکیل کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 27 اکتوبرتک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News