عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پہنچے اورعدالتی عملے سے پوچھا کہ جج صاحبہ کہاں ہے؟
عدالتی عملے نے جواب دیا کہ جج صاحبہ چھٹی پرہیں۔
عمران خان نے ریڈر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جج صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان ائے تھے۔ میں جج یباچوہدری صاحبہ سے معذرت کرنے آیا تھا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے کسی بات سے زیبا چوہدری کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔ آپ گواہ رہنا کہ ان کی عدالت میں معذرت کی ہے۔
عدالتی عملے نے جواب دیا کہ آپ کا پیغام پہنچا دیں گے جس کے بعد عمران خان وہاں سے روانہ ہوگئے۔
سربراہ تحریکِ انصاف عمران حان ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کے عدالت میں پہنچے، اُن کی آمد کے موقع سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ پی ٹی ائی کے وکیل فیصل چوہدری بھی ہمراہ تھے۔
اسلام آباد کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ضمانت منظور کر لی۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان عبوری ضمانت کے لیے ایف ایٹ کچہری پہنچے تھے جہاں ان کی ضمانت منظورکی گئی تھی۔
عدالت نے پانچ ہزار مچلکوں پرسابق وزیراعظم عمران خان کی مستقل ضمانت منظورکی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہینِ عدالت کیس میں معافی مانگی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
