Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈین پریمئیر لیگ کا اگلا ایڈیشن پرانے فارمیٹ پر ہو گا

Now Reading:

انڈین پریمئیر لیگ کا اگلا ایڈیشن پرانے فارمیٹ پر ہو گا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے تصدیق کی ہے کہ آئی پی ایل کا اگلا ایڈیشن پرانے فارمیٹ پر ہو گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کے فارمیٹ میں اگلے سال یعنی 2023 سے تبدیلی ہوگی ۔ 2023 سے آئی پی ایل کورونا سے پہلے کے اپنے پرانے فارمیٹ میں واپسی کرے گا ۔

رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق 2023 میں آئی پی ایل کا 16 واں ایڈیشن ہوم اور اوے فارمیٹ کے تحت ہی کھیلا جائے گا۔ یعنی سبھی دس ٹیمیں اپنے گھر اور مخالف ٹیم کے میدان پر میچ کھیلیں گی ۔

بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی نے بھارتی ریاستوں کی تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز اور اسٹیک ہولڈرس کو اس تبدیلی سے آگاہ کر دیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے سال 2020 میں آئی پی ایل کا انعقاد شائقین کے بغیر متحدہ عرب امارات کے تین شہروں دبئی ، شارجہ اور ابوظہبی میں کیا گیا تھا ۔

جبکہ 2021 میں بھی آئی پی ایل کا انعقاد تو بھارت میں ہوا، لیکن چار شہروں دہلی ، احمد آباد ، ممبئی اور چنئی میں میچیز کھیلے گئے تھے ۔ آئی پی ایل 2020 کے لیگ اسٹیج کے سبھی میچز ممبئی اور پونے میں کھیلے گئے تھے۔

اس کے علاوہ کوالیفائر ، ایلیمینیٹر اور فائنل کولکاتہ اور احمد آباد میں کھیلا گیا تھا، لیکن اب کورونا وباء پر کافی حد تک قابو پانے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایونٹ گھریلو میدان اور مخالف ٹیم کے میدان کے پرانے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا ۔

سارو گنگولی نے اسٹیٹ ایسوسی ایشن کو بھیجی گئی ای میل میں کہا ہے کہ آئی پی ایل کو اگلے سال سے گھریلو میدان اور مخالف ٹیم کے میدان پر میچ کھیلنے کے فارمیٹ میں منعقد کیا جائے گا، اور سبھی 10 ٹیمیں اپنے گھریلو میچ اپنے طے مقامات پر کھیلیں گی ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ اس کے علاوہ اگلے سال کے شروع میں موسٹ اویٹیڈ ویمنز آئی پی ایل کا انعقاد کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔

ویمنز آئی پی ایل کا انعقاد جنوبی افریقہ میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد مارچ میں کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اظہر محمود نے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی
دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 3 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنا مشکل ہوگیا
آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
بابراعظم کو دوسرے ٹیسٹ کیلئے ڈراپ کردیا گیا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ریکنگ؛ قومی ٹیم آخری نمبر پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر