انگلش پریمئیر لیگ میں گزشتہ روز آرسنل کے مڈ فیلڈر ایتھن نوانیری نے لیگ کی تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایتھن نوانیری نے اتوار کو پریمیئر لیگ کی تاریخ رقم کی آرسنل مڈفیلڈر ایتھن نوانیری نے 15 سال اور 181 دن میں فٹ بال کی دنیا کی بہترین لیگ میں سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا خطاب حاصل کیا۔
اس سے قبل یہ اعزاز لیورپول کے ہاروی ایلیٹ کے پاس تھا جنہوں نے 16 سال اور 30 دن کی عمر میں فلہم فٹ بال کلب کے خلاف میدان میں اترے تھے۔
آرسنل فٹ بال کلب کے مڈ فیلڈر نوانیری نے گنرز کے خلاف برینٹ فورڈ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا، ان کی ٹیم نے اس میچ میں 3-0 سے کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔
نوانیری نے آرسنل فٹ بال کلب کی جانب سے بھی سب سے کم عمر کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
مڈ فیلڈر ایتھن نوانیری سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ آرسنل انڈر 18 کے ساتھ سیزن گزاریں گے لیکن ان کی شاندار کارکردگی کے بعد انہیں جلد ہی انڈر 21 میں ترقی دے دی گئی۔
واضح رہے کہ کپتان مارٹن اوڈیگارڈ اور اولیکسینڈر زنچینکو کی انجریز نے آرسنل کے باس میکل آرٹیٹا کو مڈفیلڈ کے اختیارات سے محروم کردیا تھا۔
باس آرٹیٹا نے ایتھن نوانیری کی میچ میں شرکت پر کہا کہ ہم بہت مختصر ہیں اور مواقع آتے ہیں جب مسائل پیدا ہوتے ہیں، ہمارے پاس نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے کے مواقع ہیں۔
شمالی آئرش اسکول کے لڑکے کرسٹوفر ایتھرٹن اس ہفتے کے شروع میں برطانیہ میں اب تک کے سب سے کم عمر سینئر فٹبالر بن گئے جب وہ 13 سال اور 329 دن کی عمر میں گلیناون کے لیے فٹ بال گراؤنڈ میں داخل ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News