Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم انگلینڈ سیریز میں فارم بحال کرنے کے لیے پُر امید

Now Reading:

بابر اعظم انگلینڈ سیریز میں فارم بحال کرنے کے لیے پُر امید
Advertisement

پاکستانی کپتان بابر اعظم پرامید ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ان کی فارم میں واپسی میں مدد دے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی فارم بحال کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

بابر اعظم کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سر پر ہے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فارم کی واپسی ورلڈ کپ میں فائدہ مند ثابت ہو گی۔

واضح رہے کہ 27 سالہ پاکستان کپتان بابر اعظم کا ایشیا کپ مایوس کن رہا اور وہ چھ اننگز میں صرف 68 رنز ہی بنا سکے۔

ایشیا کپ کے دوران بابر کے ساتھی اور اوپننگ پارٹنر محمد رضوان نے انہیں پیچھے چھوڑ کر دنیا کے نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Advertisement

اپنی فارم پر مزید بات کرتے ہوئے پاکستانی کپتان نے کہا کہ وہ بلے سے حالیہ ناکامیوں کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا میں خراب دور سے گزرتے وقت اپنی ناکامیوں کے بارے میں کم سوچتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بلے باز کے طور پر آپ کی توجہ اپنی فارم کو بحال کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنا ہے اور ورلڈ کپ سے پہلے ایسا کرنا بہت اچھا ہوگا۔

بابر اعظم نے انگلینڈ کی سیریز کو اپنے لیےایک بڑا موقع قرار دیا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان آئی ہے اس لیے یہ ایک بڑی سیریز ہے اور ہمیں ورلڈ کپ تک لے جانے میں مدد دے گی لہذا تمام کھلاڑی اس سے استفادہ کریں گے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ 17 سال بعد پاکستان کے اپنے پہلے دورے پر ہے، اس سیریز کو آسٹریلیا میں اگلے ماہ ہونے والے مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Advertisement

انگلینڈ کے خلاف اس سیریز کے پہلے چار ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی تین کی میزبانی لاہور کرے گا۔ سیریز کا اختتام 2 اکتوبر کو ہوگا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کی خاطر بڑی آفر ٹھکرادی
شاہد آفریدی نے عامر اور عماد کی واپسی کا فیصلہ درست قرار دے دیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر