Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناصر حسین نے گرین شرٹس کو کیا مشورہ دیا ؟ جانیئے

Now Reading:

ناصر حسین نے گرین شرٹس کو کیا مشورہ دیا ؟ جانیئے

انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے گرین شرٹس کو مشورہ دیا ہے کہ شان مسعود کو بابر یا رضوان کی جگہ اوپننگ پر بھیجا جائے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان سے کمنٹیٹر بنے ناصر حسین نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شان مسعود کو محمد رضوان یا بابر اعظم میں کسی ایک کی جگہ بطور اوپنر کھلایا جائے۔

غیر ملکی اسپورٹس چینل پر میچ کے بعد کے شو میں بات کرتے ہوئے ناصر نے کہا کہ شان مسعود اچانک نمبر 4 پر آ گئے، یہ میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا کہ وہ صرف 5 اوورز کے لیے میدان میں آئے۔

ناصر حسین نے پاکستان کی ٹیم انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ شان مسعود فنشر نہیں ہے، وہ ٹاپ پر بیٹنگ کرنے کے لیے بنا ہے لہذا اسے ٹاپ پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جائے۔

واضح رہے کہ پچھلے 12 مہینوں سے رن سکور کرنے کے ناقابل یقین ہنگامے کے بعد شان مسعود نے منگل کو انگلینڈ کے خلاف پہلے کھیل میں اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔

Advertisement

دوسری جانب بابر اعظم اور محمد رضوان کو اپنے اسٹرائیک ریٹ پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ دونوں اوپنرز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹھوس شروعات کی لیکن مڈل آرڈر اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا کیونکہ پاکستان کا اختتام 158-7 سے ہوا۔

انگلینڈ نے ایلکس ہیلز کی نصف سنچری اور ہیری بروکس کی شاندار اننگز کی بدولت ہدف کا تعاقب کافی آرام سے کیا۔

یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا ٹیم مینجمنٹ جاری سیریز کے دوران ایک مختلف اوپننگ جوڑی کو آزمائے گی۔

سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ابھی کچھ دیر بعد نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر