
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا جس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر دوران تربیت کابل میں گر کر تباہ ہوا جس میں کئی افراد سوار تھے۔
افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو پائلٹ اور ایک کریو ممبر شامل ہے جبکہ حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News